ابنا: ترکی میں تقسیم اسکوائر پر مظاہرین اور پولیس کے مابین مظاہروں کے 12 ویں روزبھی شدید جھڑپیں ہوئیں ،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں اورستروکلاء سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق استنبول کا تقسیم چوک بدستور میدان جنگ بنا ہوا ہے 1000 سے زائد پولیس اہلکار تقسیم اسکوئر پر تعینات ہیں ۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور شدید شیلنگ کی ،مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں اور پانی کی توپوں سے بھی نشانہ بنایاگیا جبکہ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔حالیہ جھڑپیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب ترک وزیر اعظم نے مظاہرین کوطاقت کے بل پر تقسیم اسکوائر سے نکال باہر کرنے کا بیان دیا تھا جس پرمظاہرین اشتعال میں آ گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 428977
ترکی میں تقسیم اسکوائر پر مظاہرین اور پولیس کے مابین مظاہروں کے 12 ویں روزبھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔